ترکی نے صحافی خاشقجی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب منتقل کر دیا
ترکی میں استنبول کی ایک عدالت نے صحافی خاشقجی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب منتقل کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
جمعرات کو عدالت نے بتایا کہ قتل میں ملوث 26 ملزمان کا غیر حاضری میں ٹرائل جاری تھا جن پر فرد جرم عائد تھی۔ ان افراد کا مقدمہ اب سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے اور وہاں کی عدالت سنے گی۔
امریکہ میں مقیم سعودی صحافی خاشقجی کو ترکی کے شہر استنبول میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ حکام سے ملاقات کرنے سعودی قونصلیٹ گئے تھے۔

