متفرق خبریں

لوئر دیر میں ٹائیگر فورس کا مسجد و مدرسے پر حملہ، مقدمہ درج

اپریل 11, 2022

لوئر دیر میں ٹائیگر فورس کا مسجد و مدرسے پر حملہ، مقدمہ درج

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے مرکزی شہر تیمرگرہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جمعیت علمائے اسلام کے مدرسہ و مسجد پر حملہ کر کے وہاں موجود طلبہ اور اساتذہ پر تشدد کیا۔

رات گئے اس حملے میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مسجد اور مدرسے میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے مسجد کے طلبہ کے داڑھی نوچ ڈالی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا اور پانچ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے ٹائیگر فورس ہے اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت حالات خراب کرنے کی ذمہ دار ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے