پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہزاد اکبر اور شہباز گل کے حق میں فیصلہ

اپریل 12, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شہزاد اکبر اور شہباز گل کے حق میں فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریلیف دیتے ہوئے شہزاد اکبر اور شہباز گل کے نام سٹاپ لسٹ میں نام ڈالے جانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

قبل ازیں سٹاپ لسٹ میں نام شامل کرنے کو سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیروں شہزاد اکبر اور شہباز گل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

منگل کو شہزاد اکبر اور شہباز گل نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ بیرون ملک جانے سے نہ روکا جائے.

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ یا الزام نہیں اس لیے بیرون ملک جانے سے روکنا غیر قانونی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں شخصیات کے پاس دہری شہریت ہے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے