مقدس مقامات پر عبادت کا حق، اسرائیل اور فلسطینیوں سے تشدد روکنے کا مطالبہ
فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تشدد کے تازہ واقعات سے بڑھتی کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دونوں ملکوں کے رہنماؤں سے ٹیلی فون پر گفتگو میں تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے۔
منگل کی رات امریکی وزیر خارجہ نے اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ ’تشدد کے سلسلے کا خاتمہ‘ کریں۔
حالیہ دنوں میں فلسطین میں دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافے کے بعد منگل کو امریکی وزیر خارجہ نے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لاپڈ سے رابطہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ جمعے کو مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس کی کارروائی کے دوران 152 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔
تشدد کے اس واقع کے بعد غزہ سے اسرائیل پر راکٹ داغا گیا جس کے جواب میں فضائی حملے سے حماس کو نشانہ بنایا گیا۔

