متفرق خبریں

پاکستان میں شدید گرمی کی لہر کب تک رہے گی؟

مئی 13, 2022 < 1 min

پاکستان میں شدید گرمی کی لہر کب تک رہے گی؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا کوئی امکان نہیں تاہم محکمہ موسمیات نےملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انڈیا سمیت خطے کے کئی ملکوں شدید گرم موسم کی لہر جاری ہے جس کے دوران درجہ حرارت معمول سے سات درجے زیادہ رہے گا.

بین الاقوامی ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ لہر اگلے ایک ماہ تک جاری رہ سکتی ہے.

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کے زیراثر رہیں گے۔

ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان (نگر،غذر، ہنزہ اور بابوسر) میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

سندھ کے بیشتر علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعد از دوپہر گرد آلود ہواؤں کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے بیشترعلاقے شدید گرمی کے زیراثر رہیں گے۔ وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں بعداز دوپہر گرد آلود ہواؤں کی توقع ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے