’سیاست کرو یا صحافت‘، فہد حسین کے معاون خصوصی بننے پر بحث
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی و تجزیہ کار فہد حسین کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے جن کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
سوشل میڈیا پر تحریک انصاف سے منسلک افراد فہد حسین کے خلاف گالم گلوچ کر رہے ہیں جبکہ کئی صحافی و تجزیہ کار اس تقرر پر سوال اٹھاتے ہوئے سیاست اور صحافت کو الگ کرنے کی بحث میں الجھ گئے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’سیاست کرو یا صحافت‘۔
ایک اور سوشل میڈیا ہینڈل سے لکھا گیا کہ فہد حسین بھی اپنے انکل مشاہد حسین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں آ گئے ہیں۔
خیال رہے کہ فہد حسین پاکستان کی طاقتور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ ماضی میں ن لیگ کی حکومت نے مشاہد حسین کو بھی اسی اہلیت کی بنیاد پر پارٹی میں شامل کیا تھا لیکن پرویز مشرف کی فوجی بغاوت کے بعد وہ جماعت چھوڑ گئے۔
شریف برداران کے پاکستان آنے کے بعد ن لیگ میں دوبارہ شامل ہو کر مشاہد حسین ایک بار پھر سینیٹر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔