متفرق خبریں

قتل کی سازش کرنے والوں کے نام لے کر ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے: عمران خان

مئی 15, 2022 2 min

قتل کی سازش کرنے والوں کے نام لے کر ویڈیو ریکارڈ کرائی ہے: عمران خان

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ میں سازش تیار کرکے یہاں کے میر جعفر اور میر صادق نے حکومت گرائی لیکن بتائیں کیا آپ سے ملک سنبھل رہا ہے؟

اتوار کو فیصل آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’میں وہ پاکستان بنتا دیکھ رہا ہوں جو علامہ اقبال کا خواب تھا اور قائداعظم نے بنایا تھا۔ میری قوم میرے ساتھ نکل رہی ہے۔ نوجوان ہی نہیں بلکہ بچے، بزرگ اور خواتین بھی نکل رہی ہیں۔‘

عمران خان نے کہا کہ ان کو خوف آنا شروع ہو گیا کہ اسلام آباد میں لوگوں کا سمندر آنے والا ہے۔ اس لیے انہوں نے سوچا کہ اس کو ویسے ہی ختم کر دیا جائے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’میں نے ویڈیو میں ایک ایک کا نام لیا ہے جس نے یہ سازش کی۔ مجھے پتا ہے کہ کبھی بھی اس ملک میں طاقتور مجرم کو نہیں پکڑا جاتا۔ لیاقت علی خان، ذوالفقار بھٹو اور کسی کا پتا نہیں چلا کہ انہیں کس نے مارا۔ اس لیے میں نے یہ ویڈیو ریکارڈ کروائی۔‘

عمران خان نے کہا کہ جب ملک کی دولت میں اضافہ ہو رہا تھا اور ایکسپورٹ بڑھ رہی تھیں، انڈسٹری تیزی سے بڑھ رہی تھی تو میں یہ سوال پوچھتا ہوں کہ امریکہ میں سازش تیار کرکے حکومت کیوں گرائی گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ ’بتائیں آپ سے ملک سنبھل رہا ہے؟ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ میڈیا عوام میں کیوں نہیں جاتا اور لوگوں سے کیوں نہیں پوچھتے۔ حمزہ شہباز مرغی کے کاروبار میں ہیں اس لیے مرغی کی قیمت دوگنی ہوگئی۔ لوگ آپ کو دو لفظ کہیں گے ایک لفظ غدار اور دوسرا چور۔‘

عمران خان نے کہا کہ انہیں پتا چلا کہ بند کمروں میں سازش ہو رہی ہے ک عمران خان کا کیا کریں۔ ’یہ ہر امتحان سے نکل گیا۔ کورونا سے بھی نکل گئے۔ دنیا نے تعریف کی۔ اپنی معیشت کو بچایا اور مزدوروں کو بھی بچایا۔ تو پھر انہوں نے سازش کرکے حکومت گرائی۔ انہوں نے سوچا کہ لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے۔ انہوں نے دیکھا کہ لوگ تو سڑکوں پر آ گئے ہیں۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے