پاکستان

پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس افسر ہلاک

مئی 19, 2022

پشاور میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ، پولیس افسر ہلاک

پشاور کے علاقے نادرن بائی پاس پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔

مقامی افراد اور ریسکیو کے مطابق جمعرات کی صبح چمکنی سرکل پولیس سٹیشن چمکنی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاپور تھانہ کے ایس ایچ او شکیل خان موقع پر ہلاک ہو گیے۔

مقتول افسر کی لاش کو مقامی پولیس نے مردہ خانے پہنچایا۔

پولیس کے مطابق شہید ایس ایچ او اپنی گاڑی برنگ سیاہ نمبر AMU/476 پر شاپور جا رہے تھے۔ وقوعہ کے بعد مقامی پولیس مصروف تفتیش ہیں۔

جائے وقوعہ پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی پہنچے۔

پشاور کے سی سی پی او اعجاز احمد نے بتایا کہ ایس ایچ او شکیل کو گھر سے ڈیوٹی کے لیے جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔

سی سی پی او کے مطابق ایس ایچ او اکیلے اور وردی میں تھے، سفید رنگ کی گاڑی نے پیچھا کیا جس سے دو افراد نے اتر کر فائرنگ کی۔

سی سی پی او نے کہا کہ مقتول افسر کی گاڑی پر کلاشنکوف اور نائن ایم ایم سے فائرنگ کی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے