مشتعل افراد نے تھانے کو آگ لگا دی، ملزم حوالات میں قتل
Reading Time: < 1 minuteخیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں مشتعل افراد نے ایک تھانے کو آگ لگا کر حوالات میں زیرحراست قتل کے ملزم کو ہلاک کر دیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق تھانہ ناوگئی پر مشعل شہریوں نے حملہ کیا اور تھانے کو آگ لگائی۔
باجوڑ کے مقامی صحافیوں کے مطابق شام کے وقت مشتعل افراد نے پولیس سے تھانے میں زیرحراست قتل کے ایک ملزم کو حوالے کرنے کے لیے کہا۔
بعد ازاں مشتعل افراد نے تھانے کو آگ لگائی اور قتل کے ملزم کو زبردستی حوالات سے نکال کر دیا۔
تھانے کو بچانے اور اشتعال انگریزی کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی۔
علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق غفور الرحمن ولد زیارت گل سکنہ نواگئی بارا کمانگرہ کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا جس کے بعد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص عبدالرشید کو گرفتار کیا تھا۔
مشتعل مظاہرین نے تھانے کے اندر ہی ملزم عبد الرشید کو قتل کر دیا اور تھانے کو بھی آگ لگا دی۔