ملک ریاض کی آڈیو لیک، خان کی زرداری سے ڈیل کی اپیل؟
Reading Time: < 1 minuteپاکستان میں سوشل میڈیا پر لیک کی گئی ایک سیاسی گفتگو کی آڈیو اب ٹی وی چینلز بھی نشر کر رہے ہیں جس میں مبینہ طور پر ملک کے معروف پراپرٹی ڈیلر ملک ریاض کو سابق صدر آصف زرداری سے بات کرتے سنا جا سکتا ہے۔
سنیچر کی شام سوشل پر لیک کی گئی آڈیو کال میں
ملک ریاض سے منسوب آواز میں کہا جا رہا ہے کہ ’خان آپ سے مصالحت چاہتے ہیں۔‘ جواب میں ’آصف زرداری کی آواز‘ میں کہا جاتا ہے کہ ’اب یہ ممکن نہیں۔‘
پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے آڈیو ٹیپ پر تبصروں میں کہا کہ اب وقت بدل چکا ہے اس طرح کی کوششوں سے ان کا اپنی قیادت پر اعتماد ختم نہیں کیا جا سکتا۔
تاہم ہزاروں افراد نے اس آڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے اور حکومت سے عمران خان کی مشکلات کا ذکر کیا۔
آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی یا ملک ریاض کی جانب سے اس آڈیو ٹیپ پر کچھ نہیں کہا گیا، تاہم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے ٹویٹ میں اسے ’جھوٹی خبر‘ قرار دیتے ہوئے کہا ’عمران خان کو کسی این آر او کی ضرورت نہیں بلکہ تمام لوگ خان سے این آر او مانگتے رہے ہیں۔‘