پاکستان

پاکستان میں حکومت کا حج پر ڈیڑھ لاکھ سبسڈی دینے کا اعلان

مئی 31, 2022

پاکستان میں حکومت کا حج پر ڈیڑھ لاکھ سبسڈی دینے کا اعلان

پاکستان میں حکومت نے رواں سال حج کرنے والوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے.

منگل کو اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امورمفتی عبدالشکور نے سبسڈی دینے کا اعلان کرتے ہوئےبتایا کہ ’پاکستان کی وفاقی حکومت ہر حاجی کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے سبسڈی دے گی۔‘

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث رواں سال محدود حج کے کوٹے کی اجازت دی گئی ہے۔ پاکستان کا کوٹہ 81 ہزار کے قریب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’شمالی پاکستان ریجن کے لیے 8 لاکھ 51 ہزار روپے اور جنوبی پاکستان ریجن کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے اخراجات آئیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’گذشتہ دو برس سے حج اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اگر سابق حکومت ہوتی تو اس وقت اخراجات 11 لاکھ روپے ہوتے۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے