متفرق خبریں

جانی ڈیپ مقدمہ جیت گئے، سابقہ اہلیہ پر ایک کروڑ ڈالر ہرجانہ عائد

جون 2, 2022 < 1 min

جانی ڈیپ مقدمہ جیت گئے، سابقہ اہلیہ پر ایک کروڑ ڈالر ہرجانہ عائد

Reading Time: < 1 minute

ہالی وڈ اداکار جانی ڈیپ نے سابقہ اہلیہ کے خلاف مقدمہ جیت لیا ہے.

خبر رساں ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق جیوری نے بدھ کو اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ایمبر ہرڈ کے الزامات بے بنیاد ہیں وہ جانی ڈیپ کو ایک کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کریں۔

جیوری نے اداکارہ ایمبر ہرڈ کے حق میں بھی فیصلہ سنایا جنہوں نے ڈیپ کے وکیل پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ان کی ہتک عزت کی وجہ بنے۔ ایمبر کے بقول جانی ڈیپ کے وکیل نے ان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو ایک ’فراڈ‘ قرار دیا تھا۔

امریکی جیوری نے جانی ڈیپ کو اپنی سابقہ اہلیہ کو 20 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

جانی ڈیپ نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکی جیوری نے مجھے میری زندگی واپس لوٹا دی۔‘

اداکارہ ایمبر ہرڈ جیوری کے فیصلے سے غیرمطمئن تھیں، انہوں نے کہا کہ ’آج میں جو مایوسی محسوس کر رہی ہوں وہ ناقابل بیان ہے۔ میں دلبرداشتہ ہوں کہ اتنے ثبوت بھی میرے سابق شوہر کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی نہیں تھے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے