متفرق خبریں

نیازی کو بنی گالہ آمد پر خوش آمدید، ابھی سکیورٹی ہے پھر گرفتاری: وزیر داخلہ

جون 5, 2022 < 1 min

نیازی کو بنی گالہ آمد پر خوش آمدید، ابھی سکیورٹی ہے پھر گرفتاری: وزیر داخلہ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ وہ عمران نیازی کو بنی گالہ اسلام آباد واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

اتوار کو جاری کیے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی کو قانون کے مطابق سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ملک میں ہنگامہ آرائی، فتنہ وفساد، افراتفری پھیلانے اور وفاق پر مسلح حملوں کے جرائم کے تحت درج دو درجن سے زائد مقدمات میں بطور ملزم نامزد ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عدالتی ضمانت ختم ہونے پر قانون کے مطابق فراہم کی گئی”یہی” سکیورٹی عمران نیازی کو بڑی خوش اسلوبی سے گرفتار کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فساد فی العرض برپا کرنے والا وہ شخص جو اخلاقی اورجمہوری قدروں سے یکسرعاری ہو اور اپنے سیاسی مخالفین کو کبھی غدار اور یزید کہہ کر پکارتا ہو، کس طرح ایک جمہوری معاشرے میں ایک سیاسی جماعت کا سربراہ ہو سکتا ہے؟

وزیر داخلہ کے مطابق یہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے