خبردار بار بار ٹریفک چالان پر لائسنس منسوخی کا نیا ضابطہ
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے مسلسل قانون کی خلاف کرنے والوں کا ڈرائیونگ لائسنس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی ٹی پی کے مطابق ڈیجیٹل چالان ریکارڈ کا مسلسل جائزہ لیا جائے گا اور ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزی کے مرتکب افراد کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ڈیجیٹل چالان ریکارڈ کی چھان بین کے دوران ایم وی او کے دفعہ 15 اور 16 کے تحت افراد کی نشاندہی کی گئی ہے جو بار بار خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے۔
وفاقی ٹریفک پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹریفک کے نظم و ضبط کو ہر قیمت پر یقینی بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےگی۔

