پاکستان

جنرل باجوہ کے خلاف بیان،ایمان مزاری پر مقدمے کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری

جون 22, 2022

جنرل باجوہ کے خلاف بیان،ایمان مزاری پر مقدمے کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری پر اداروں کے خلاف بیان کے مقدمے سے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے بدھ کو پانچ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایمان مزاری اپنے کلمات پر معذرت کر چکیں،مقدمے کی کارروائی مزید جاری رکھنا ایک لاحاصل مشق ہو گی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری نے بتایا کہ انہوں نے کوئی باقاعدہ انٹرویو نہیں دیا،ان کےکلمات کسی نے ریکارڈ کیے اور بعد ازاں سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیے گئے۔

ایمان مزاری کے مطابق وہ اس روز ٹراما اور سٹریس میں تھیں،مخصوص حالات میں زبان سے نکلے کلمات ریکارڈ اور اپلوڈ کیے گئے،ایمان مزاری اور ان کی وکیل نے پہلے روز ہی کلمات کو افسوسناک کہا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ ایمان مزاری کی رضامندی کے بغیر ویڈیو اپلوڈ ہوئی، جرم کی نیت ظاہر نہیں ہوتی ،ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کیا جاتا ہے۔

فیصلے کے مطابق آرمی چیف کے بارے میں ایمان مزاری کا بیان غیرارادی تھا۔ معذرت کرنے اور اظہار افسوس کے بعد ان کے خلاف مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے