پاکستان

دعا زہرہ کی عمر 16 برس سے کم، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

جولائی 4, 2022

دعا زہرہ کی عمر 16 برس سے کم، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

پاکستان کے شہر کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پر میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمرکے تعین سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

عمر کے تعین کیلئے عدالتی حکم پر ایک بار پھر دعا کا مکمل طبی معائنہ کرلیا گیا۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق دعا کی عمر کے تعین کے لیے بتیسی، کلائی اور کہنی کے ایکسرے کیے گئے۔

رپورٹ میں دعا زہرا کی عمر ڈینٹل ایگزامینیشن کے مطابق 13 سے 15 سال کے درمیان میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ ریڈیولوجیکل معائنے کے مطابق دعا زہرا کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے۔

رپورٹ کے مطابق میڈیکل بورڈ کا اتفاق ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے جب کہ عمر 15سال کے زیادہ قریب ہے۔

عدالت میں پیشی کے بعد دعا کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکے وکیل جبران ناصر کا کہنا تھا کہ ایک اسٹینڈرڈ میڈیکل بورڈ ثابت نے کر دیا ہے کہ یہ بچی 16 سال سے کم ہے۔

جبران ناصر نے کہا کہ کیس کا تفتیشی افسر ملزم کے ساتھ تصویر کھنچواتا ہے یہ شرم کی بات ہے۔ ایسا تفتیشی افسر کیسے تفتیش کرے گا جو اس کیس کو اغوا کا معاملہ نہیں سمجھتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا موقف درست ثابت ہوا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کو بھی صیح اسسٹ نہیں کیا گیا۔

جبران ناصر نے کہا کہ پنجاب کے قانون میں بھی چائلڈ میرج ایکٹ یہ شادی نہیں بنتی ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے