سری لنکن صدر گھر چھوڑ گئے، وزیراعظم مستعفی ہونے کے لیے تیار
سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں شہریوں کی جانب سے پولیس کی رکاوٹیں ہٹا کر صدارتی محل تک پہنچنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے صدر گوتابایا راجاپاکسے کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم نے بدترین معاشی بحران کے شکار ملک میں متفقہ حکومت کے قیام کی صورت میں مستعفی ہونے کی پیشکش کی ہے۔
سری لنکا میں گزشتہ روز غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا اور صدر گوتابایا راجا پکسے کی برطرفی کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک طے شدہ ریلی سے قبل فوج کو الرٹ کیا گیا ۔
سنیچر کی صبح ہزاروں مظاہرین نے رکاوٹیں توڑ کر صدارتی محل کا گھیراؤ کیا.

