ملک سے فرار سری لنکن صدر مالدیپ سے سنگاپور روانہ
Reading Time: < 1 minuteمعیشت کی بربادی کے ذمہ دار سری لنکا کے صدر گوٹا بایا راجا پاکسے مالدیپ سے سنگاپور روانہ ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اپنے ملک سے فرار ہوکر مالدیپ پہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نجی طیارے میں سنگاپور روانہ ہوگئے۔
قبل ازیں سری لنکن صدر نے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم پارلیمنٹ کے اسپیکر کو اب تک ان کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا ہے۔
ادھرسری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 2 افراد ہلاک اورسو سے زائد زخمی ہوگئے۔ حکومت نے مظاہرین سے نمٹنے کے لئے فوج طلب کرلی۔ سری لنکا میں غیرمعینہ مدت کے ایمرجنسی نافذ ہے۔
سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے۔
Array