روپے کی بے قدری،امریکی ڈالر مزید تگڑا
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری جبکہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی انٹرنیشنل میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228.37 روپے پر بند ہوا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں اب تک ایک روپے 67 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر 230 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

