عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، بچوں سمیت 29 ہلاک

اگست 7, 2022 < 1 min

غزہ پر اسرائیل کے حملے جاری، بچوں سمیت 29 ہلاک

Reading Time: < 1 minute

فلسطین کے شہر غزہ میں پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جن میں بچوں سمیت اب تک 29 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حماس کے زیر انتظام علاقے میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک ہلاک افراد میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق 253 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ’ناقابل تردید‘ شواہد موجود ہیں کہ عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پر داغہ گیا راکٹ متعدد بچوں کی ہلاکت کا سبب ہے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا کہ جبالیہ میں کتنے بچے ہلاک ہوئے۔

اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے ہسپتال میں چھ لاشیں دیکھی جن میں تین بچے بھی شامل تھے۔

اسرائیل کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ ’اسلامک جہاد کے خلاف اس کی فضائی اور زمینی حملے ایک ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔‘

مصر کے صدر عبدلفتح السیسی نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے وہ فلسطینی اور اسرائیلی حکام سے مسلسل بات چیت کر رہے ہیں۔

اسرائیل نے کہا تھا کہ اس نے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اسلامی جہاد کے خلاف آپریشن کیا جو اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے