عالمی خبریں

سوڈان میں فوج کے خلاف مظاہرے دوبارہ شروع

اگست 12, 2022 < 1 min

سوڈان میں فوج کے خلاف مظاہرے دوبارہ شروع

Reading Time: < 1 minute

سوڈان دارالحکومت خرطوم سمیت دیگر شہروں میں فوجی انتظامیہ کے خلاف دوبارہ مظاہرے شروع ہو گئے۔

خرطوم اور ارد گرد کے شہروں امدرمان اور بحری کے ساتھ ساتھ مغرب میں مدنی اور نیالا میں ہزاروں افراد کہ جن کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی، مزاحمت کمیٹیوں کی اپیل پر سول انتظامیہ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو ارد گرد کے شہروں اور مضافاتی علاقوں سے دارالحکومت خرطوم اور اہم مقامات کی طرف پیش قدمی سے روکنے کے لیے صدارتی محل اور فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹر کی طرف جانے والی سڑکوں پر گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہ دی۔

خرطوم میں فوجی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرنے والے مظاہرین نے بیشتر سڑکوں کو رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے بند کر دیا۔

پولیس نے بعض علاقوں میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس پھینکی۔

باور رہے کہ سوڈانی فوج نے ملکی سلامتی و بقا کو خطرے کا جواز تراشتے ہوئے 25 اکتوبر کو سول انتظامیہ پر قبضہ کر لیا تھا اور ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے وزیر اعظم سمیت متعدد سیاستدانو ں کو حراست میں لے لیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے