عالمی خبریں

ترکی میں حادثے کے تماش بینوں پر ٹرک چڑھ دوڑا، 34 ہلاکتیں

اگست 21, 2022 < 1 min

ترکی میں حادثے کے تماش بینوں پر ٹرک چڑھ دوڑا، 34 ہلاکتیں

Reading Time: < 1 minute

ترکی میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں کم از کم 34 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، دونوں حادثے ملک کے جنوب میں پیش آئے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ صوبہ غازیانتپ میں ایک موٹر وے پر بس اور ایمبولینس کے حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے۔

گورنر داوت گل نے کہا کہ اس سے قبل حادثے میں صوبائی دارالحکومت غازیانتپ اور نزپ کے درمیان روٹ پر پیش آئے حادثے میں ’ایک بس، ایک ایمرجنسی ٹیم اور ایک ایمبولینس‘ کو نقصان پہنچا۔

ڈی ایچ اے نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بس ایمبولینس، فائر فائٹنگ ٹرک اور صحافیوں کو لے جانے والی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جو پہلے حادثے کے مقام پر تھی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تین پیرا میڈیکس، تین فائر فائٹرز اور ترکی کی الہاس نیوز ایجنسی کے دو صحافی شامل ہیں۔

دوسرے حادثے میں جو پہلے حادثے سے 250 کلومیٹر دور ماردین صوبے میں ڈیرک کے مقام پر پیش آیا، رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے ورکرز پیش آنے والے ایک حادثے پر توجہ دے رہے تھے جب ایک ٹرک بے قابو ہو کر وہاں موجود تماشائیوں کے ہجوم پر چڑھ گیا۔

وزیر صحت فرحتین کوکا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اس حادثے میں 26 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔

کوکا نے لکھا کہ ماردین صوبے کے ڈیرک میں یہ حادثہ ایک ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے