شہباز گل پر تشدد کا الزام، یوٹیوبر کی گرفتاری کے بعد حامد میر کی باری؟
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے شہباز گِل پر پولیس حراست میں تشدد کا الزام عائد کرنے والے یوٹیوبر جمیل فاروقی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
پیر کی صبح اسلام آباد پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ’یوٹیوبر جمیل فاروقی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جمیل فاروقی کے خلاف اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹے الزامات لگانے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج ہے۔ ملزم نے اپنے وی لاگ میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس پر جھوٹا الزام لگایا تھا کہ ملزم شہباز شبیر پر پولیس نے جسمانی اور جنسی تشدد کیا۔‘
بیان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے اشتعال انگیز، من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔
قبل ازیں اسلام آباد پولیس نے اس سے قبل کہا تھا کہ ملزم شہباز شبیر پر جسمانی ریمانڈ کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
صحافی حامد میر کو کیوں نہیں گرفتار کرتے انہوں نے بھی اسلام آباد پولیس پر جنسی تشدد کا الزام سرعام ٹی وی پہ بیٹھ کر لگایا ہے وہاں کیوں آواز نہیں نکلتی 😡😡😡
pic.twitter.com/ArfLN3rhbg— Gul Itret (@GulItret) August 22, 2022
اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے تھا کہ ملزم نے عدالت میں پیش کرنے پر بھی تشدد سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔
ترجمان نے کہا کہ شہباز گل کا باقاعدہ میڈیکل کرایا گیا، کوئی تشدد نہیں ہوا، عدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل کا باقاعدہ جائزہ لیا، اسلام آباد پولیس تشدد سے متعلق تمام الزامات کی تردید کرتی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین ٹی وی اینکر حامد میر کے ایک بیان کا کلپ شیئر کر کے اُن کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں حامد میر نے شہباز گل پر اسلام آباد پولیس کی حراست میں تشدد کا دعویٰ کیا تھا۔