عالمی خبریں

امریکہ کا منجمد اثاثوں کی بحالی کے لئے طالبان سے مذاکرات کا عندیہ

اگست 23, 2022 < 1 min

امریکہ کا منجمد اثاثوں کی بحالی کے لئے طالبان سے مذاکرات کا عندیہ

Reading Time: < 1 minute

امریکہ نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی انتظامیہ نے یہ فیصلہ افغانستان کی تباہ شدہ معیشت کو بحال کرنے میں مدد کرنے کے لیے کیاہے۔ ملک کو بدترین بیروزگاری اور مہنگائی کا سامنا ہے۔ سیلاب نے بھی تباہی مچائی ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ موسم سرما کے قریب آتے ہی ملک کی تقریباً 4 کروڑ آبادی میں سے نصف افراد کو خوراک کی شدید کمی کا سامنا ہوگا۔

گزشتہ سال طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد امریکہ نے افغان کرنسی اور افغانستان کے بینکنگ نظام کو مفلوج کرکے امریکی فیڈرل ریزرو بینک آف نیویارک میں افغانستان کے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیئے تھے۔

دنیا کے غریب ترین ملک کے اثاثے منجمد کرنے پر امریکہ پر تنقید بھی کی جا رہی تھی۔اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے بھی افغانستان کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے افغان عوام کی رقم کے اجراء کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکہ اگر یہ رقم جاری کر دیتا ہے تو اس سے افغان عوام کے مسائل میں کمی آئے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے