انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے لیےکرکٹ ٹیم کا اعلان
انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
انگلینڈ کی ٹیم کی قیادت جوز بٹلر کرینگے جب کہ معین علی نائب کپتان ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ اسکواڈ میں معین علی، جورڈن، سیم کیرن، ڈیکٹ، ڈیوسن، گلیسن، ٹوم ہیلیم، ویل جیکس، ملان، راشد، سالٹ، اولی سٹون، ٹوپلی، ویلی، ووکس، لیوک ووڈ اور مارک ووڈ شامل ہیں جب کہ جوز بٹلر ٹیم کی قیادت کریں گے۔

