پاکستان

سیلابی پانی کے باعث بیماریاں، وزیراعظم کی عالمی تنظیموں سے مدد کی اپیل

ستمبر 4, 2022

سیلابی پانی کے باعث بیماریاں، وزیراعظم کی عالمی تنظیموں سے مدد کی اپیل

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد اب کھڑے پانی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں سے بچوں کی جان خطرے میں ہے۔

پاکستان میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں جون کے وسط سے لے کر اب تک 1300 کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کو صوبہ سندھ میں حکام نے خبردار کیا کہ منچھر جھیل میں پانی کے دباؤ کے باعث قریبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

جامشورو ضلع کے ایڈمنسٹریٹر فریدالدین مصطفیٰ نے بتایا کہ کہ حکام نے منچھر جھیل کے ٹوٹنے کے خطرے کے پیش نظر اس کے کنارے شگاف ڈالا تاکہ دباؤ کم کر کے پانی دریائے سندھ میں ڈالا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق دادو ضلع کے متعدد علاقے پہلے ہی سیلاب سے متاثر ہیں۔

فریدالدین مصطفیٰ نے بتایا کہ ’جب ہم نے اندازہ لگایا کہ پانی کی سطح خطرے کی حد تک پہنچ گئی ہے اور جھیل کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے تو رات کو باغ یوسف کے مقام پر اس میں شگاف ڈال کر دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے