پاکستانی بلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ، انڈیا کو شکست
Reading Time: 2 minutesآخری اوورز میں پاکستانی بلے بازوں کی دھواں دار بیٹنگ سے انڈیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی گئی۔
اتوار کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد رضوان تھے۔ انہوں نے 51 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔
انڈیا نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔
وراٹ کوہلی 60 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی اننگز
بڑے ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا محتاط آغاز کیا۔ بابر اس میچ میں بھی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے اور 14 رنز بنا کر روی بشنوئی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
خراب فیلڈنگ کے بعد فخر زمان بیٹنگ میں بھی کچھ خاص نہ سکے اور 18 گیندوں پر 15 رنز بنا کر چاہل کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ تھما بیٹھے۔
انڈیا کی اننگز کا احوال
انڈیا کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہل نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا اور پاکستانی پیسرز کو خوب چھلے چوکے لگائے۔
دونوں نے پاکستان کے خلاف تیز رفتار 50 رنز کی شراکت داری بھی بنائی جس کے بعد روہت شرما 28 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کی اننگز میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
انڈین کپتان کے بعد کے ایل راہل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رکے اور شاداب خان کی گیند پر 28 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سوریا کمار یادو تھے، وہ 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کچھ خاص نہ کر سکے اور شاداب خان کی گیند پر آصف علی کو کیچ تھما بیٹھے۔
پاکستان کے پچھلے میچ میں انڈیا کو فتح دلانے والے ہاردک پانڈیا کو محمد حسنین نے صفر پر پویلین روانہ کر دیا۔
چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی دیپک ہودا تھے وہ 16 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔
وراٹ کوہلی نے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سینچری بنائی۔ وہ 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔