عالمی خبریں

کینیڈا میں چاقو برداروں کے حملے میں 10 ہلاک، 15 زخمی

ستمبر 5, 2022 < 1 min

کینیڈا میں چاقو برداروں کے حملے میں 10 ہلاک، 15 زخمی

Reading Time: < 1 minute

کینیڈا میں چاقو سے کیے گئے حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

اتوار کو کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حملے سکیچوان صوبے کے قریبی قصبے اور ایک آبادی میں ہوئے جس کے بعد دو مشتبہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ حملے جیمز سمتھ کری نیشن اور ساسکاٹون کے شمال مشرق میں واقع ویلڈن گاؤں کے متعدد مقامات پر ہوئے۔

سکیچوان پولیس کی اسسٹنٹ کمشنر رونڈا بلیک مور نے بتایا کہ کچھ متاثرین کو مشتبہ افراد نے نشانہ بنایا جبکہ دیگر پر غیرمنظم حملہ کیا گیا ہے۔

تاحال ان واقعات کی وجہ کے بارے میں حکام نہیں بتا سکے۔

بلیک مور نے کہا کہ ’آج ہمارے صوبے میں جو کچھ ہوا ہے یہ خوفناک ہے ۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جرائم کے 13 مقامات تھے جہاں یا تو مردہ یا پھر زخمی افراد پائے گئے۔

اے پی کے مطابق یہ کینیڈا کی تاریخ  کے سب سے مہلک قتل عام کے واقعات میں سے ایک ہے۔

کینیڈا میں سنہ 2020 میں پولیس افسر کے بھیس میں ایک شخص نے نووا سکاٹیا صوبے میں لوگوں پر ان کے گھروں میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں 22 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سنہ 2019 میں ٹورنٹو میں ایک شخص نے 10 راہگیروں کو قتل کرنے کے لیے وین کا استعمال کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے