کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ،میتھیو ہیڈن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

ستمبر 9, 2022

ٹی 20 ورلڈ کپ،میتھیو ہیڈن پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینٹور مقرر

آسٹریلیا کے سابق معروف بلے باز میتھیو ہیڈن کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کھیلنے کے بعد 15 اکتوبر کو آسٹریلیا پہنچے گی جہاں برسبین میں میتھیو ہیڈن قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اس سے قبل آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے میں میتھیو ہیڈن کو ایک مرتبہ پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں خوش آمدید کہتا ہوں، آسٹریلوی کنڈیشنز اور کھیل سے متعلق ان کا علم قومی کھلاڑیوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔

میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ایشیا کپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کو فالو کر رہا ہوں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے