کھیل

آئی سی سی درجہ بندی،رضوان سر فہرست،بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی

ستمبر 28, 2022

آئی سی سی درجہ بندی،رضوان سر فہرست،بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی درجہ بندی میں پاکستانی بیٹر محمد رضوان پہلی پوزیشن مزید مستحکم جب کہ بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔

نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان کے محمد رضوان کا ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں پہلا نمبر برقرار ہے اور محمد رضوان کے رینکنگ پوائنٹس 825 سے بڑھ کر861 ہو گئے ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم چوتھے نمبر پر چلےگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ جنوبی افریقا کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان چوتھے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی رینکنگ میں دو درجے ترقی ہوئی ہے اور حارث رؤف 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاداب خان 16 ویں اور شاہین آفریدی 24 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے