ٹی20ورلڈ کپ فائنل،آئی سی سی کا میچ آفیشلز کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ میں ماریس ایراسمس اور کمار دھرماسینا آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
ورلڈ کپ فائنل میں کرس گیفنی تھرڈ اور پال رائفل فورتھ امپائر مقرر،میچ ریفری کے فرائض رنجن مدھوگالے سر انجام دیں گے۔

