عالمی خبریں

دنیا بدل رہی ہے، فوج نہ رکھنے والے جاپان کا میزائل خریدنے کا اعلان

دسمبر 17, 2022 < 1 min

دنیا بدل رہی ہے، فوج نہ رکھنے والے جاپان کا میزائل خریدنے کا اعلان

Reading Time: < 1 minute

جاپان نے چین کو اپنی سلامتی کے لیے ’سب سے بڑا خطرہ‘ قرار دے کر دہائیوں بعد اپنی دفاعی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔

جاپان کی جانب سے فوجی قوت کے حوالے سے اپنی پالیسی میں یہ تبدیلی دوسری جنگ عظیم کے بعد اب سامنے آئی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق جاپان نے 2027 تک سکیورٹی کے اخراجات کو دو فیصد تک بڑھانے، اپنی فوجی کمان کو نئی شکل دینے اور ایسے نئے میزائل حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جو دشمن کے دور دراز علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

جاپان کے وزیراعظم فومو کیشیدا نے جمعے کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ تاریخ کے اس اہم موڑ پر ملک اور اس کے عوام کے تحفظ اور دفاع کے لیے اپنے مشن میں ثابت قدم رہنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

انہوں نے یوکرین پر روس کے حملے کو بطور مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے پڑوسی ممالک اور خطے میں جوہری میزائل کی صلاحیتوں میں اضافہ، فوج کی تیزی سے تشکیل، طاقت کے ذریعے یکطرفہ طور پر سٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کوششیں اور زیادہ واضح ہو گئی ہیں۔‘

رائے شماری سے معلوم ہوتا ہے کہ جاپان کے عوام بڑی حد تک اس تبدیلی کی حمایت کرتے ہیں تاہم یہ تبدیلی متنازع بھی ہو سکتی ہے کیونکہ جاپان کا دوسری جنگ عظیم کے بعد مرتب کیا گیا آئین سرکاری طور پر فوج کو تسلیم نہیں کرتا۔

جمعے کو کابینہ کی جانب سے منظور کردہ تین دفاعی اور سکیورٹی دستاویزات میں بیجنگ کو ’جاپان کے امن و استحکام کے لیے اب تک کا سب سے بڑا سٹریٹیجک چیلنج‘ قرار دیا گیا ہے۔

جاپان کی حکومت مالی سال 2027 تک اپنے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے دو فیصد تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے