اہم خبریں متفرق خبریں

استعفے سے دنیا کو حیران کرنے والے پوپ بینیڈکٹ چل بسے

جنوری 1, 2023

استعفے سے دنیا کو حیران کرنے والے پوپ بینیڈکٹ چل بسے

کیتھولک چرچ کے سابق سربراہ پوپ بینیڈکٹ 16 ویٹیکن میں وفات پا گئے ہیں۔ ان کی عمر 95 برس تھی۔

ویٹیکن چرچ کے ترجمان میتھیو برونی نے سنیچر کی صبح اپنے بیان میں کہا کہ ’میں افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دے رہا ہوں کہ پوپ ایمریٹس بینیڈکٹ 16 آج صبح ساڑھے نو بجے ویٹی کن میں انتقال کر گئے ہیں۔‘

پوپ بینیڈکٹ نے 11 فروری 2013 کو دنیا کو دنگ کر دیا تھا جب انہوں نے اپنے مخصوص لہجے میں اعلان کیا کہ اب وہ ایک ارب 20 کروڑ کیتھولک چرچ کا نظام چلانے کی طاقت نہیں رکھتے۔

یوں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر پوپ بینیڈکٹ کیتھولک چرچ کی 600 سالہ تاریخ میں استعفیٰ دینے والے پہلے پوپ قرار پائے۔

ان کے اس ڈرامائی فیصلے نے اس کانفرنس کی راہ ہموار کی جس نے پوپ فرانسس کو ان کا جانشین منتخب کیا۔ اس کے بعد دونوں پوپ ویٹیکن میں ساتھ ساتھ رہتے تھے۔

سابق پوپ کارڈینل جوزف ریٹزنگر کبھی بھی پوپ نہیں بننا چاہتے تھے۔ انہوں نے 78 برس کی عمر میں ارادہ کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری ایام اپنے آبائی علاقے باویریا میں لکھنے پڑھنے میں گزاریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے