کھیل

’بڑے دھچکے پر شاندار واپسی‘، وراٹ کوہلی کی ایک اور سینچری

جنوری 15, 2023 < 1 min

’بڑے دھچکے پر شاندار واپسی‘، وراٹ کوہلی کی ایک اور سینچری

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کے سٹار کرکٹر وراٹ کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اور سینچری اننگز اپنے نام کر لی ہے.

سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں کوہلی نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 166 رنز بنائے۔ ان کی اس اننگز کی بدولت انڈین ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 390 رنز بنائے۔
سری لنکن ٹیم ان دنوں انڈیا کے دورے پر ہے جہاں مہمان سائیڈ نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی ہے۔

پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد نے کوہلی کی سینچری پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ بہتر ین ہیں اور بھرپور طریقے سے واپس آچکے۔ وراٹ کوہلی کی 46 ایک روزہ اور مجموعی طور پر 74 ویں سینچری اننگز۔ گذشتہ چار مقابلوں میں تین سینچری اننگز کھیل چکے ہیں جب کہ لوگ کہتے ہیں کہ وہ ختم ہو گئے ہیں۔‘

انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’جتنا بڑا دھچکا ہو، واپسی بھی اتنی ہی شاندار۔‘

اپنے آخری چار ون ڈے میچوں میں وراٹ کوہلی باالترتیب 113، 113، 4 اور 100 رنز بنا چکے ہیں۔ اتوار کو بنائی گئی سنچری میں کوہلی اس وقت جارحانہ موڈ میں دکھائی دیے جب انہوں نے آخری 50 رنز محض 25 گیندوں میں بنائے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے