بدترین سیاسی و معاشی بحران، لبنان میں ایک ڈالر میں مقامی کرنسی کتنی؟
مشرق وسطی کے ملک لبنان میں بدترین معاشی بحران جاری ہے اور اس دوران پارلیمنٹ گیارہویں مرتبہ نئے صدر کے انتخاب میں ناکام ہو گئی ہے۔
معاشی و سیاسی بحران کے بھنور میں گھرے ملک میں مقامی کرنسی لیرا کی قدر تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
اس وقت ایک امریکی ڈالر کے بدلے بیروت میں 50 ہزار لیرا مل رہے ہیں۔
مقامی کرنسی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ تین برسوں میں لیرا کی قدر میں ہزاروں گنا کمی ہو چکی ہے۔
صرف تین برس قبل ایک ڈالر کے بدلے ڈیڑھ ہزار لیرا ملتے تھے۔
مقامی لوگ ملک کے دارالحکومت بیروت میں ایک روٹی کی خریداری کے لیے بیکریوں کے باہر قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔

