اہم خبریں متفرق خبریں

ہنگامے روکنے میں ناکامی، برازیل میں آرمی چیف عہدے سے برطرف

جنوری 22, 2023 < 1 min

ہنگامے روکنے میں ناکامی، برازیل میں آرمی چیف عہدے سے برطرف

Reading Time: < 1 minute

برازیل صدر لوئز انکاکیو لولا دا سلوا نے دارالحکومت برازیلیا میں مظاہروں کے بعد فوج کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ فیصلہ برازیلی صدر کے اس بیان کے چند دن بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ فوج کے کچھ افراد نے انتہائی دائیں بازو کے مظاہرین کو دارالحکومت میں مظاہروں کی اجازت دی تھی۔

برازیل کی فوج کی آفیشل ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل جولیو کیسر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اب جنرل ٹامس میگوئل کو نیا آرمی چیف مقرر کیا گیا ہے۔ جنرل ٹامس میوگوئل اسے قبل ساؤتھ ایسٹ ملڑی کے کمانڈر تھے۔

برازیل کے صدر نے اس حوالے سے عوامی سطح پر کوئی بات نہیں کی تاہم انہوں نے وزیرِ دفاع ، چیف آف سٹاف اور آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد برازیل کے وزیرِ دفاع جوز موسیو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آٹھ جنوری کے ہنگاموں کی وجہ سے فوج کی اعلیٰ کمان کے درمیان اعتماد کے حوالے سے دراڑ پیدا ہوئی جس کے بعد تبدیلی ضروری سمجھی گئی۔‘

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں برازیل کے سابق صدر جیر بالسونارو کے حامی مظاہرین کی جانب سے سرکاری عمارات پر دھاوا بولنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد برازیل کے موجودہ صدر نے فوج کی قیادت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے