پاکستان

ہسپتال لے جایا جائے، پولیس نے ہاتھ پیر کرسی کے ساتھ باندھ کر رکھا: شیخ رشید

فروری 4, 2023

ہسپتال لے جایا جائے، پولیس نے ہاتھ پیر کرسی کے ساتھ باندھ کر رکھا: شیخ رشید

سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کا الزام لگانے کے مقدمے میں گرفتار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عدالت نے اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے.

سنیچر کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیخ رشید کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر میں جیل بھیجنے کا فیصلہ سنایا۔

قبل ازیں شیخ رشید نے عدالت میں کہا ہے کہ اُن کو پولیس رات کو لے کر کہیں گئی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اُن سے پوچھا گیا کہ عمران خان کا ساتھ کیوں دے رہے ہیں وہ نااہل ہو جائیں گے۔

شیخ رشید نے عدالت میں استدعا کی کہ اُن کو ہسپتال بھیجا جائے تاکہ پٹی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہسپتال کیں نہیں رہنا چاہتے لیکن ان کے ہاتھ، پاؤں باندھ کر رکھے گئے۔

انہوں نے عدالت سے رینجرز کی سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ اُن کے پیروں اور ہاتھوں پر خون لگا ہوا ہے، ان سے بھیک نہیں مانگیں گے بس پٹیاں کرا دی جائیں۔

سابق وزیر داخلہ کے مطابق اُن کو کرسیوں سے باندھا کر رکھا گیا اور وہ جھوٹ بولنے پر لعنت بھیجتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے تین سے چھ بجے تک اُن کے ہاتھ پاؤں اور آنکھیں باندھے رکھیں۔

عدالتی حکم پر سماعت کے دوران شیخ رشید کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے