اہم خبریں متفرق خبریں

جنوبی افریقہ میں بجلی کا بحران قومی آفت قرار، ایمرجنسی نافذ

فروری 10, 2023

جنوبی افریقہ میں بجلی کا بحران قومی آفت قرار، ایمرجنسی نافذ

جنوبی افریقہ میں بجلی کے بحران کو قومی آفت قرار دے کر حکومت نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کو جنوبی افریقہ کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر الیاس سیتھول کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

قبل ازیں صدر سائرل راما فوسا  نے بر سر اقتدار سیاسی جماعت افریقن نیشنل کانگریس کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ پارٹی ارکان توانائی کے بحران کے سبب ملک میں قومی آفت کے اعلان پر متفق ہیں۔

راما فوسا نے بتایا کہ حکومت عام حالات میں  اٹھارہ تا چوبیس مہینوں کے دوران اس بحران سے نمٹنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے تمام ارکان نے  اس کے فوری تصفیئے کی خاطر ہماری حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اس وقت  بجلی کی فراہمی میں بحران کا سامنا کر رہا ہے جہاں گزشتہ کافی عرصے سے بجلی کی ترسیل بارہ گھنٹے تک منقطع  رہنے کی بھی خبریں ملتی رہی ہیں۔

بجلی کا یہ بحران براعظم افریقہ کی اہم معیشتوں میں شمار جنوبی افریقہ کو مسائل سے دوچار کر رہا ہے جو کہ سال 1994 سے اقتدار پر براجمان جماعت اے این سی کی مقبولیت کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

کوئلے کی پیداوار کے حامل ملک جنوبی افریقہ اپنی بجلی کا 50 فیصد جوہری تنصیبات سے پوری کرتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے