پاکستان

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ کے منظورِ نظر پولیس افسر کے تبادلے کا آرڈر معطل

فروری 17, 2023

سپریم کورٹ: پرویز الہیٰ کے منظورِ نظر پولیس افسر کے تبادلے کا آرڈر معطل

سپریم کورٹ نے پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے منظورِ نظر پولیس افسر کی لاہور سے تبادلے کے نگران حکومت کے حکم کو معطل کر دیا ہے۔

جمعے کو جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر نقوی پر مشتمل بینچ نے قرار دیا کہ بادی النظر میں غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم قانون کے برخلاف تھا۔
https://youtube.com/live/5_tX4nFlRec?feature=shares
‏عدالتی بینچ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب کی نگران حکومت کی درخواست پر غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم پہلے زبانی اور پھر تحریری دیا۔

سپریم کورٹ کے بینچ نے کہا کہ سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ٹرانسفر کا حکم معطل کیا جاتا ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے