اہم خبریں متفرق خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حُکم

فروری 25, 2023

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت کا عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حُکم

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونےکا حکم دیا ہے۔

سنیچر کو اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ اسلام آباد نے فیصلہ دیا تھا کہ عمران خان 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہوں۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ نقل بھی بینکنگ کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

بینکنگ عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے