اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان میں مہنگے آئی فون پر پی ٹی اے کا ٹیکس کتنا ہے؟

فروری 25, 2023

پاکستان میں مہنگے آئی فون پر پی ٹی اے کا ٹیکس کتنا ہے؟

پاکستان میں تباہ کُن مہنگائی کے باعث عام لوگوں کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

ڈالر کے نرخ میں اضافے اور روپے کی بے قدری سے ہر شے مہنگی ہو چکی ہے جبکہ زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر کے پیش نظر حکومت کی کوشش ہے کہ درآمدی اشیا کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی مہنگے آئی فون کی مانگ دن بہ دن بڑھ رہی ہے تاہم رواں سال حکومت نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایپل کمپنی کے فونز پر دو بار ٹیکس میں اضافہ کیا ہے۔

آئی فون کے گزشتہ برس اکتوبر میں لانچ کیے گئے ورژن پرو میکس 14 پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔

پاسپورٹ پر آئی فون 14 کو رجسٹرڈ کرانے کے لیے ایک لاکھ 58 ہزار 600 روپے جبکہ شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹریشن پر ایک لاکھ 87 ہزار 200 روپے ادا کرنا ہوں گے۔

پاسپورٹ پر رجسٹریشن کا مطلب ہوتا ہے کہ صارف بیرون ملک سے واپسی پر فون ساتھ لایا ہے جبکہ شناختی کارڈ پر رجسٹریشن سے صارف کے پاکستان میں ہی آئی فون خریدنے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

آئی فون 14 میکس پرو کی پاکستان میں قیمت ساڑھے چار لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے