پاکستان متفرق خبریں

ساتویں خانہ و مردم شماری2023 میں ڈیجیٹل اندراج کیسے؟

فروری 27, 2023 3 min

ساتویں خانہ و مردم شماری2023 میں ڈیجیٹل اندراج کیسے؟

Reading Time: 3 minutes

عبدالجبارناصر
@ajnasir

ملک بھر میں ڈیجیٹل بنیاد پر پہلی اور مجموعی طور پر ساتویں خانہ و مردم شماری 2023 سلسلہ شروع ہوچکا ہے، یکم اپریل 2023ء تک جاری رہے گا۔ مردم شماری2023 اس بار دو مراحل میں ہورہی ہے، پہلا مرحلہ خود شماری کا ہے، جو 20 فروری سے 3 مارچ 2023 تک جاری رہے گا، اس مرحلے میں لوگ فارم 2 کی معلومات کا اندراج خود ویب پورٹل میں کرسکتے ہیں، اس مضمون اسی مرحلے کی تفصیلات کا ذکر ہے۔

*1.خود شماری*

تمام احباب آن لائن مرد شماری کے لئے اپنا اور اپنے گھر کے افراد کا مکمل اندراج خود شماری کے ذریعے بآسانی کراسکتے ہیں، ویب پورٹل پر طریقہ بہت آسان ہے۔( https://self.pbs.gov.pk/ )، خوشماری کا عمل 3 مارچ 2023 تک جاری رہے گا۔

*2. ویب پورٹل پر رجسٹریشن*

اپنا موبائل نمبر لکھیں

پاسورڈ میں حروف (مگر پہلا حرف انگریزی میں کیپٹل ہونا چاہئے)، اس کے ساتھ ’’@، یا #، یا $، یا & خصوصی نشانی ‘‘ اور انگریزی میں عدد استعمال کریں ، پاسورڈ کم سے بھی 8 الفاظ کا ہونا ضروی ہے
اس طرح کا طریقہ بھی اختیار کرسکتے ہیں۔

مثلاً
Dunya@1234
اس کے بعد انگریزی میں اپنا مکمل ایڈریس
پھر موجودہ ضلع
پھر موجودہ تحصیل
آپ کی ویب پورٹل رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا فارم مکمل ہوا اور درج موبائل نمبر پر آپ کو خاص کوڈ "OTP” موصول ہوگا۔
اس کے اندراج کے ساتھ ہی آپ کا پورٹل تیار ہوا۔

*3. گھر کے افراد کا اندراج*

رجسٹریشن (پورٹل) کے ساتھ ہی ویب پورٹل میں اب آپ کے سامنے گھر کے افراد کے اندراج کا مرحلہ شروع ہوگا۔

اب آپ سکون کے ساتھ اپنی معلومات درج کریں، مگر سب سے پہلے سربراہ کا فارم مکمل کریں اور اس کے بعد باقی اہل خانہ کا۔

فارم میں آپ کی رہنمائی کے لیے ہدایات موجود ہیں، جب تک ایک فرد کا اندراج مکمل نہیں ہوگا، آپ کی تصدیق نہیں ہوگی، یعنی انتباہ کیا جائے گا کہ فلاں فرد کے فلاں فلاں کالم میں معلومات کا اندراج نہیں ہے۔

تمام افراد کے اندراج کی تکمیل کے بعد فارم میں درج ہر فرد کی معلومات کا مکمل جائزہ کئی بار لیں (کیونکہ ایک بار اندراج کی تکمیل کا بٹن دبا یا تو پھر ترمیم ممکن نہیں ہے، تکمیل سے قبل بار بار ترمیم کرسکتے ہیں) اور تسلی ہونے کے بعد حتمی بٹن دبائیں۔ (حتمی کلک کے حوالے سے پورٹل بھی آپ سے سوال پوچھے گا)۔

*4.گھر کی معلومات*

اہلخانہ کے مکمل اندراج کے بعد اب آپ کے گھر سے متعلق معلومات کا فارم ہوگا اور اس کو مکمل کرنا ہے، اسکی تکمیل کے ساتھ ہی آپ کو شکریہ کا پیغام ملے گا اور آپ کے درج موبائل نمبر پر مخصوص پاسپورڈ” Unique Token Number (UTN)” کا پیغام(SMS) آئیگا، اسکو محفوظ رکھیں۔

*5. شمار کنندہ کی گھر آمد پر*

جب شمار کنندہ آپ کے گھر آئے تو شمار کنندہ ہونے کی تصدیق کے بعد اس کو آپ اپنا (درج) موبائل نمبر اور دوسری بارملنے والا مخصوص کوڈ (UTN) بتائیں وہ اپنی ڈیوائس(ٹیبلیٹ) میں چیک کرکے تصدیق چاہے گا، معلومات میں اگر کچھ ترامیم کرنی ہیں وہ بھی کرسکتے ہیں، شمار کنندہ آپ کے گھر کی جیو ٹیکنگ اسی جگہ پر ہی کرچکا ہوگا، جس کو گھر شماری کہتے ہیں، ہر گھر کے باہر مردم شماری نمبر درج ہوگا، دوسری جگہ یعنی اس بلاک سے باہر کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ موبائل نمبر اور دوسری بار والا کوڈ (UTN) گھر میں موجود کسی فرد کے پاس محفوظ رکھیں تاکہ شمار کنندہ کی آمد کے موقع پر آپ کو پریشانی نہ ہو۔

*6.کتنا وقت لگ سکتا ہے؟*

یاد رکھیں کہ
آن لائن 5 افراد کے خاندان کے اندراج میں 20 سے 30 منٹ درکار ہونگے، جبکہ یہی کام گھر آنے والا شمار کنندہ کرے گا تو 30 سے 50 منٹ لگ سکتے ہیں اور جلد بازی میں غلطی کا امکان بھی ہے۔
آن لائن اندراج میں آپ اور شمار کنندہ کے ٹائم کی بچت اور 100 فیصد درست معلومات کا اندراج ہوگا۔

*7. ذمہ دار شہری*

درست خانہ و مردم شماری کے لیے آپ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا فرض پورا کریں۔

*8. غلط معلومات پر سزا*

یہ بات بھی یاد رکھیں کہ دانستہ غلط معلومات کا اندراج کرنے یا کرانے پر فارم مکمل کرنے والے (گھر کے) فرد کو 6 ماہ قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔

اسی طرح دانستہ غلط معلومات اندراج کرنے والے شمار کنندہ کو 6 ماہ قید اور محکمہ جاتی کارروائی یا 50 ہزار روپے جرمانہ اور محکمہ جاتی کارروائی یا تینوں سزائیں ہوسکتی ہیں۔ یہ کہ نادرا سے لنک ہونے کی وجہ سے غلط معلومات کے اندراج کا پکڑے جانے کا قومی امکان ہے۔

اس لیے غلط معلومات سے ہر صورت اجتناب کریں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے