پاکستان

تحریک انصاف کے فواد چوہدری اور اُن کے بھائی کی آڈیو لیک، معاملہ کیا ہے؟

مارچ 3, 2023

تحریک انصاف کے فواد چوہدری اور اُن کے بھائی کی آڈیو لیک، معاملہ کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور اُن کے وکیل بھائی فیصل چوہدری کی مبینہ آڈیو لیک میں ججز کے حوالے سے گفتگو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش میں ہے۔


وکیل فیصل چوہدری نے اس آڈیو لیک کی تردید نہیں کی جبکہ فواد چوہدری کا مؤقف مختلف ہے۔

جمعے کی صبح آڈیو لیک آنے کے بعد سپریم کورٹ میں فیصل چوہدری ایڈووکیٹ سے پوچھا گیا کہ کیا اُن کی آڈیو جعلی ہے؟

نئی آڈیو لیک کا مقصد مجھ پر حملے کی جے آئی ٹی کو سبوتاژ کرنا ہے: عمران خان
اُن کا ہنستے ہوئے جواب تھا کہ ’میں تو خود کو بہت اہم سمجھتا ہوں۔ میری تو موجیں لگ گئی ہے۔ اب میں اپنی فیس بڑھا دیتا ہوں۔‘
اُن سے پوچھا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ اُن کی آڈیو اصل ہے۔ اس پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے قہقہہ لگایا۔ اور کہا کہ ’پتا نہیں کیا ہے۔‘

قبل ازیں فواد چوہدری نے آڈیو لیک پر اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے۔ اس آڈیو کا میرے سے کوئی تعلق نہیں۔‘

آڈیو لیک میں فواد چوہدری اور ان کے بھائی اعلیٰ عدلیہ کے دو ججز اور کسی ٹرک کی بھی بات کر رہے ہیں۔

ایک سوال پر کہ یہ کون سا ٹرک ہے جس کی بات لیک آڈیو میں ہو رہی ہے، فیصل چوہدری نے جواب دیا کہ ’ہمارے پاس ٹرک نہیں ہوتے جن کے ہوتے ہیں اُن سے پوچھیں۔‘

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے