پاکستان

پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے سے 9 ہلاک، 46 زخمی

مارچ 21, 2023

پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے سے 9 ہلاک، 46 زخمی

پاکستان میں منگل کی شب آنے والے زلزلے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں اب تک کم سے کم 9 افراد ہلاک جبکہ 46 زخمی ہو گئے ہیں۔

پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا میں زلزلے سےحادثات کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق مختلف حادثات کےنتیجےمیں 44 افراد زخمی ہوئے۔
اب تک کی اطلاعات کےمطابق صوبہ بھر میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

اسلام آبادسے لاہور تک پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے.

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.8 ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد کی متعدد عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں.

زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ زلزلہ کی گہرائی 180 کلومیٹر تھا۔

پشاور، کوہاٹ، صوابی، لاہور ، کوئٹہ، راولپنڈی، بہاول پور ،لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار، کرک اور دوسرے شہروں اور قصبوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سکردو اور چلاس سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے