پاکستان

آڈیو ٹیپس کی اہمیت نہیں، بدنام کیا جا رہا ہے: چیف جسٹس

مارچ 22, 2023

آڈیو ٹیپس کی اہمیت نہیں، بدنام کیا جا رہا ہے: چیف جسٹس

پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے اگر شفاف انتخابات میں بدنیتی ہوگی تو وہ مداخلت کریں گے۔

بدھ کو سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کے کیس میں چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ آئینی ادارہ ہے جسے آڈیو ٹیپس کے ذریعے بدنام کیا جارہا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وہ صبر اور درگزر سے کام لے کر آئینی ادارے کا تحفظ کریں گے، آئینی اداروں کو بدنام کرنے والی ان آڈیو ٹیپس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

چیف جسٹس کے مطابق وہ ان ٹیپس پر صبر اور درگزر کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ادارے کا تحفظ کریں گے۔ بعض اوقات سپریم کورٹ کی باتوں کو غلط سمجھا جاتا ہے۔

چیف جسٹس کے مطابق انہوں نے ایک کیس میں کہا کہ 1988 میں ایک ایماندار وزیراعظم تھا، اس بات کو پارلیمنٹ نے غلط سمجھا۔

چیف جسٹس نے وضاحت کی انہوں نے یہ نہیں کہا کہ آج تک صرف ایک ہی ایماندار وزیراعظم آیا، آئینی اداروں کو اپنے فیصلوں میں تحفظ دیا ہے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر بھی حملے ہو رہے ہیں، عدلیہ کا بھی تحفظ کریں گے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے