پاکستان

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے لیے بدنام تحریک انصاف کے رُکن اظہر مشوانی ‘گرفتار’

مارچ 23, 2023

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے لیے بدنام تحریک انصاف کے رُکن اظہر مشوانی ‘گرفتار’

پاکستان انصاف کے لیے سوشل میڈیا پر صحافیوں کے خلاف مہم چلانے کے لیے بدنام اظہر مشوانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عمران خان نے اظہر مشوانی کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا اور کہا کہ بہت ہو گیا۔

فواد چوہدری نے گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ ‏آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو اغواء کر کیا گیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر مطالبہ کیا کہ اظہر کو فوراً عدالت میں پیش کیا جائے اور الزامات کی تفصیل بتائی جائے۔

فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ آئی جی صاحب اگر سمجھتے ہیں ظل شاہ کو قتل کرنے اور تشدد کرنے کے بعد ان پر تنقید بھی نہیں ہو گی تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے