پاکستان

دو صوبوں میں الیکشن کرانے کا مقدمہ، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خزانہ طلب

اپریل 2, 2023

دو صوبوں میں الیکشن کرانے کا مقدمہ، سیکریٹری دفاع اور سیکریٹری خزانہ طلب

سپریم کورٹ نے دو صوبوں خیبر پختونخوا اور پنجاب میں الیکشن کرانے کی تاریخ طے کرنے کے مقدمے میں سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری دفاع کو طلب کیا ہے۔

اتوار کی شب سپریم کورٹ نے 31 مارچ کی عدالتی کارروائی کا تحریری حکمنامہ جاری کرتے ہوئے دونوں وزارتوں کے اعلیٰ حکام کو پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

تحریری حکمنامے کے مطابق الیکشن کمیشن نے فنڈز اور امن و امان کے بارے میں عدالت کی معاونت کی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے اٹارنی جنرل سے الیکشن کے انعقاد کے لیے فنڈز اور سیکورٹی کے بارے میں دریافت کیا، اور اٹارنی جنرل نے معاونت کے لیے وقت مانگا۔

حکمنامے کے مطابق اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کی جاتی ہے۔

ین اپریل کو دن ساڑھے گیارہ بجے سیکریٹری خزانہ اور سیکریٹری دفاع ذاتی حیثیت سے پیش ہوں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے