پاکستان

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، سپریم کورٹ رجسٹرار کی خدمات واپس

اپریل 3, 2023

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس، سپریم کورٹ رجسٹرار کی خدمات واپس

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو واپس اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بلا لیا گیا۔

پیر کی شام وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔

اجلاس نے دونکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا۔

وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے کابینہ کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔

کابینہ نے عدالت عظمیٰ کے حکم کے خلاف رجسٹرار سپریم کورٹ کی طرف سے سرکلر جاری کرنے کے معاملے پر غور کیا۔

کابینہ نے رجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ کیا اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی کابینہ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 پر فی الفور دستخط کریں تاکہ ملک کو آئینی وسیاسی بحران سے نجات مل سکے.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے