سپریم کورٹ کے باہر نواز شریف کے حق میں بینرز اور نعرے
پاکستان کی سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ ن کے وکلا اور درجن بھر کارکن جمع ہوئے اور اپنی جماعت کے قائد نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی۔
منگل کو دو صوبوں میں الیکشن کرانے کے مقدمے کے فیصلے سے قبل وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سپریم کورٹ پہنچے۔
اُن کے ہمراہ ن لیگ کے درجن بھر وکلا بھی تھے جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعروں والے پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

