پاکستان

خاتون کی چنیوٹ کے مقامی صحافی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کی کوشش

اپریل 5, 2023

خاتون کی چنیوٹ کے مقامی صحافی کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کی کوشش

پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں مبینہ طور پر ایک خاتون نے
مقامی صحافی راجہ نواز ماہی کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

مقتول نیو ٹی وی سے منسلک تھے.

خاتون نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کی۔

مقتول صحافی راجہ نواز مالی نے کہا تھا کہ اُن کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے پانچ فروری کو فیس بک پر لکھا تھا کہ :
عام سا صحافی ہوں اس لیے ہمیشہ عام آدمی کی بات کرتا ہوں۔ تھوڑا جئیں گے لیکن اپنی مرضی سے جئیں گے۔ کچھ عرصہ سے جان سے مارنے کی دھمکیوں پر مبنی پرچیاں مل رہی ہیں۔

دوسری جانب گولی مارنے والی خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ مقتول صحافی نے اُن کو خبر شائع کرنے کے لیے رشوت لی تھی اور بعد ازاں دھوکے سے اُن کا انگوٹھا لگا کر اُن کی معصوم بیٹی کے قاتلوں سے صلح کرا دی تھی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے